پشاور: خیبر پختون خوا کے مرکزی شہر پشاور میں پولیس تھانے پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا، اور پچیس منٹ تک فائرنگ ہوتی رہی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ متنی پر مبینہ طور پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے دو اطراف سے تھانے پر حملہ کیا تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ دہشت گردوں نے متنی بازار کی جانب سے تھانے پر حملے کی کوشش کی، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد 8 سے 10 تھی، پولیس اسٹیشن متنی پر دو اطراف سے 20 سے 25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
متنی پولیس اسٹیشن اور اطراف میں جوان الرٹ تھے، پولیس جوانوں کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے، دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/B4DHNe2
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box