شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید جمشید نیازی اور شاجیہ نیازی نے شادی کی دلچسپ کہانی سنادی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکار جنید جمشید نیازی اور اہلیہ شاجیہ نیازی نے شرکت کی اور شادی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
جنید جمشید نیازی نے بتایا کہ ’میں نے اچانک آسٹریلیا سے آکر گھر والوں کو سرپرائز دیا تھا پھر کچھ دن بعد والد نے موبائل پر شاجیہ کی تصویر دکھائی اور کہنے لگے دیکھو یہ لڑکی کیسی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں پریشان ہوگیا کہ والد لڑکی دکھا رہے ہیں خیر ان سے کہا کہ اچھی ہے اور پھر وہ کمرے سے چلے گئے۔‘
جنید جمشید نیازی نے کہا کہ ’میں پریشان تھا امی سے پوچھا کہ یہ کیا سین ہے، امی نے بتایا کہ انہوں نے لڑکی دیکھی وہ چاہ رہے ہیں کہ تمہاری اس سے شادی ہو۔‘
اداکار نے بتایا کہ ’میں نے والدہ سے کہا کہ میں ابھی بیرون ملک پڑھ رہا ہوں نہ میں نے لڑکی کو دیکھا نہ جانتا ہوں، میں نے کہا کہ چلیں دیکھ لیجئے گا، امی نے ابو یہی کہا تو وہ سمجھے کہ میں نے ہاں کردی ہے۔‘
جنید نیازی نے کہا کہ ’پھر ایک ہی ہفتے کے اندر بات چیت ہوئی اور رشتہ طے ہوگیا۔‘
دوسری جانب ناجیہ نیازی نے بتایا کہ رشتہ طے ہونے سے ایک ہفتہ قبل دوست کے گھر موجود تھی، میری دوست کچھ کرنہیں رہی تھیں تو میں نے ان کی والدہ سے کہا کہ ہم تو اپنے کیریئر میں مصروف ہیں آنٹی آپ اس کی شادی کردیں، وہ پوچھنے لگیں کہ آپ نے شادی نہیں کرنی ہے تو میں نے کہا کہ آنٹی میرا تو پانچ سال کوئی پلان نہیں ہے۔‘
ناجیہ نے بتایا کہ ’اس کے دس دن بعد میرا نکاح ہوگیا پھر دوست کی کال آئی اور وہ کہنے لگیں کہ تم تو مجھے کہہ رہی تھیں کہ تمہارا پانچ سال تک کوئی پلان نہیں ہے یہ کیا ہوا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن جب ہونی ہوتی ہے تو پتا بھی نہیں چلتا۔‘
ناجیہ کا کہنا تھا کہ والد نے مجھے جنید کی تصویر بھیجی اور ان کی ساری خوبیاں بتائیں پھر والدہ آئیں اور کہنے لگیں کہ میں نے استخارہ کرلیا ہے بہت اچھا آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’جنید کی فیملی کراچی میں ہوتی تھی پھر یہ لوگ پنجاب آئے تو ہماری منگنی ہونی تھی لیکن جب تقریب دیکھی تو گھر والوں نے فیصلہ کیا کہ نکاح کرلیتے ہیں اور ہماری ملاقات بھی اسی روز ہوئی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HJ6q9Xy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box