تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 23 July 2023

کم عمر لڑکے نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کے بعد خودکشی کرلی

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں کم عمر لڑکے نے خودکشی کر لی جس کی وجہ جاننے کیلیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح اودئے نامی نابالغ لڑکے نے کئی گھنٹے تک یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کے بعد خود کو ایک کمرے میں لاک کر دیا۔

اس کی والدہ سنگیتا نے گھر میں بیٹے کو ہر جگہ تلاش کیا لیکن وہ کہیں نظر نہیں آیا۔ پھر ان کی نظر کمرے پر پڑی جس کا دروازہ اندر سے لاک تھا۔

خاتون نے پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑا تو بیٹے کو پھانسی کے پھندے پر لٹکتا دیکھ کر چیخ اٹھیں۔ اودئے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق اودئے کے خودکشی کرنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا، چھان بین کی جائے گی کہ اس نے یوٹیوب پر ایسی کون سی ویڈیوز دیکھیں کہ جو انتہائی قدم اٹھا لیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YGQ7twi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو