تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 4 July 2023

دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کے مداحوں میں لفظی جنگ چھڑ گئی

ممبئی: فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی بالی وڈ اسٹارز دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کے مداحوں میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس میں عالیہ بھٹ کو بنگالی لڑکی کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

فلم میں عالیہ بھٹ نے دہلی میں رہنے والی رانی نامی بنگالی لڑکی کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔ ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی عالیہ بھٹ کا لُک موضوعِ بحث ہے۔

سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کے اس لُک کا دپیکا پڈوکون کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیکو‘ سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔ دپیکا پڈوکون نے شوجیت سرکار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں بنگالی لڑکی کا کردار نبھایا تھا۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ بھٹ کے مقابلے میں دپیکا پڈوکون کے لُک کو بہتر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’پیکو‘ میں دپیکا پڈوکون نے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کیا تھا، وہ سچ میں بنگالی لڑکی نظر آ رہی تھیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ میں بنگالی تو نہیں ہوں لیکن ’پیکو‘ میں دپیکا پڈوکون نے اس طرح ایکٹنگ کی جیسے وہ سچ میں کسی بنگالی گھرانے میں پلی بڑھی ہوئیں۔

دوسرے نے لکھا کہ ’پیکو‘ میں دپیکا پڈوکون کو دیکھ کر مجھے تھوڑی دیر کیلیے بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ وہ بنگالی نہیں ہیں۔

عالیہ بھٹ کے بارے میں ایک صارف نے لکھا کہ انہیں اپنی گفتگو میں تھوڑا سا بنگالی لہجہ شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

ادھر عالیہ بھٹ کے مداح بھی پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے دپیکا پڈوکون کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لُک کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون کے مقابلے میں عالیہ بھٹ ایک کامیاب اسٹار ہیں۔

سوشل میڈیا صارف محض ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے ٹریلر پر عالیہ بھٹ کا موازنہ دپیکا پڈوکون سے کر رہے ہیں جو قبل ازوقت ہے۔ فلم 28 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lQVGbr6
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو