اسٹیٹ بینک نے انٹربینک کے ذریعے سیٹلمنٹ کریڈٹ کارڈ کو پانچ ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کے ذریعے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی انٹربینک کے ذریعے طے کی جائے گی۔
اس سے قبل یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 31 جولائی تک انٹربینک سے ڈالر کے ذریعے کریڈٹ کارڈ کی سیٹلمنٹ طے کی جائے تاہم اب تاریخ 31 دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سے قبل تمام کریڈٹ سیٹلمنٹ اوپن مارکیٹ ریٹ کےذریعےکی جاتی تھیں۔ کارڈبیس ٹرانزیکشن کے ڈالر انٹربینک سے خریدنےکی اجازت اسٹیک ہولڈر مشاورت کے بعد دی گئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cvk72Jg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box