شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صںم سعید نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سبز رنگ کی ساڑھی کے ساتھ جیولری پہن رکھی ہے۔
صنم سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم نے سوچا کیوں نہیں۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
صنم سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ صنم سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دام‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جبکہ وہ متعدد ڈراموں اور فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
یاد رہے کہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا رواں سال مارچ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lOQKXTf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box