تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 4 July 2023

بھارت میں ایک اور خطرناک ٹرین حادثے کا خدشہ حکام کو دھمکی آمیز خط موصول

بھارت میں ریلوے حکام کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس کے بعد ایک اور خوفناک ٹرین حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد کی سینٹرل ریلوے آفس میں نامعلوم شخص کی جانب سے خط بھیجا گیا جس کے بعد حکام اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

خط میں ریلوے حکام کو خبردار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ریاست اڑیسہ میں پیش آئے ٹرین حادثے کی طرح ایک اور حادثہ ہوگا۔ خط کے مطابق حادثہ حیدر آباد سے دہلی جانے والی گاڑی کو پیش آئے گا۔

ریلوے حکام نے اس متعلق محکمے میں الرٹ جاری کر دیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے خط بھیجنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ریاست اڑیسہ میں تین مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے تھے۔

اڑیسہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی نے آج اپنی ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجہ غلط سگنلنگ کو قرار دیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wQ5l6eH
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو