تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 26 July 2023

علی مسجد خود کش حملہ : علماء و مشائخ کا شدید ردعمل

کراچی : ملک بھر کے علماء و مشائخ نے گزشتہ روز لنڈی کوتل خیبر کے علاقہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں علی مسجد کو شہید کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے علامہ ڈاکٹر ظہیر عباس قادری اور علامہ حذیفہ افضل حافظ نے اپنے ویڈیو پیغام میں علی مسجد کے اندر دہشت گردوں کے اس بزدلانہ فعل کو اسلام اور قانون کے منافی قرار دیا۔

علی مسجد کے افسوسناک واقعے میں ایڈیشنل ایس ایچ او کی شہادت پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مساجد اور بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والے کسی بھی صورت اسلام اور مسلمانوں کے نمائندے نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور دیگر اکابرین پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق اور فتویٰ میں واضح کرچکے ہیں پاکستان میں خود کش حملےحرام ہیں۔

علماء کرام نے کہا کہ بےگناہوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام اورمسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان کے سلامتی کے اداروں، پولیس اورعوام کو نشانہ بنانے والے مجرمین ہیں اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم علماء و مشائخ، افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی گروہ یا جماعت یا فرد کو حق حاصل نہیں کہ وہ اسلحہ اٹھائےاور ملک میں دہشت گردی کرے، مسلح جدوجہد کا پاکستان میں کسی کو حق حاصل نہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aGiNAr8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو