تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 29 July 2023

بیوی کے ڈر سے گھر چھوڑ جانے والا شوہر ڈیڑھ سال بعد پولیس کو مل گیا

بھارت کی ریاست کیرالہ میں پولیس نے بیوی کے خوف سے فرار ہونے والے شوہر کو ڈیڑھ سال بعد ڈھونڈ لیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شوہر کی شناخت 34 سالہ نوشاد کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے ایک چھوٹے سے گاؤں سے پکڑ لیا۔

نوشاد کی 25 سالہ بیوی افسانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ اس کے شوہر کو کسی نے قتل کر کے دفن کر دیا ہے۔ افسانہ کے بیان پر پولیس نے نوشاد کو ہر جگہ ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔

جب پولیس کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ نوشاد زندہ ہے اور کسی گاؤں میں پناہ لے رکھی ہے تو افسانہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی۔

پولیس ٹیم نے اڈوکی ضلع کے تھڈوپوزا کے قریب گاؤں سے نوشاد کو پکڑا جہاں وہ بھیس بدل کر رہ رہا تھا۔

نوشاد نے پولیس کو بتایا کہ افسانہ کے ڈر سے گھر چھوڑا، وہ کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا کرتی تھی۔

پولیس نے افسانہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sUxbezn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو