تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 29 July 2023

پیر اور منگل کو چُھٹی ہو گی، نوٹیفیکشن جاری

چینی نائب وزیراعظم کی پاکستان آمد کے سلسلے میں 31 جولائی اور یکم اگست کو وفاقی دارالحکومت میں تعطیل ہوگی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی نائب وزیراعظم پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ضلع انتظامیہ نے 31 جولائی اور یکم اگست کو وفاقی دارالحکومت میں تعطیل کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں پیر اور منگل کو چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ دونوں ایام میں اسلام آباد میں تمام پرائیویٹ ادارے، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ضلع انتظامیہ نے غیر ملکی شخصیات کی آمد کے پیش نظر وزارت داخلہ کو وفاقی دارالحکومت میں دو روز کی عام تعطیل کی سمری بھجوائی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cuVRjZD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو