وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے3 بلین ڈالر اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دیدی جو کہ معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ معاشی چیلنج پر قابو پانےکیلئےاقتصادی پوزیشن کو تقویت دیتا ہے معاہدے سے اگلی حکومت کو آگے بڑھنےکےلیے مالیاتی جگہ ملےگی۔
The approval of Stand-by Agreement of $3 billion by the IMF's Executive Board a little while ago is a major step forward in the government's efforts to stabilise the economy and achieve macroeconomic stability. It bolsters Pakistan's economic position to overcome immediate- to…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 12, 2023
وزیراعظم نے کہا کہ یہ سنگ میل بظاہر ناممکن نظر آنے والی ڈیڈلائن کیخلاف حاصل کیا گیا معاہدہ ہونا ٹیم کی بہترین کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھا وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کی محنت کو سراہتا ہوں، ایم ڈی آئی ایم ایف اور ان کی ٹیم کابھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد فوری طور پر ایک ارب ڈالرز کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائے گی۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے مطابق 1.8ارب ڈالر نومبر اور فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد شیڈول کیے جائیں گے، پاکستان کو طےشدہ پالیسیوں پرسختی سے کاربند رہنا ہوگا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n1MfmwD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box