تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 4 August 2023

ایم کیو ایم کا نگراں وزیراعظم کیلیے کامران ٹیسوری کا نام دینے پر غور

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے نگراں وزیراعظم کیلیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام دینے پر غور شروع کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی کہ متحدہ قومی موومنٹ نگراں وزیراعظم کے لیے کامران ٹیسوری کا نام بھی دے سکتی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی صورت حال میں گورنر سندھ نے جو کام کیے اُن کی نظیر نہیں ملتی، اگر شخصیت اور کام کے حوالے سے بات کی جائے تو کامران ٹیسوری سے بہتر کوئی اور نہیں ہے۔

کنونیئر ایم کیو ایم نے کہا کہ کامران ٹیسوری کا نام دینے سے سندھ میں پارٹی کو نقصان تو ہوگا مگر وفاق اور ملک کیلیے متحدہ اس قربانی اور نقصان کو برداشت کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

The post ایم کیو ایم کا نگراں وزیراعظم کیلیے کامران ٹیسوری کا نام دینے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2519671/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو