تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 22 August 2023

زباب رانا کو مداح نے کیا تحفہ دیا؟ اداکارہ نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا نے بتایا ہے کہ انہیں مداح نے کیا تحفہ دیا تھا۔

اداکارہ زباب رانا نے حالیہ انٹرویو میں اپنے مداح کی جانب سے ملنے والے تحفے سے متعلق گفتگو کی اور اس کی تعریف بھی کی۔

زباب رانا نے بتایا کہ ہم کوئٹہ میں ایک فیشن برانڈ کی شوٹنگ کررہے تھے اس دوران میری گاڑی کے سامنے پھولوں کا گلدستہ رکھا ہوا تھا جس میں تین سو سے زائد پھول ہوں گے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اتنے پھول تو ویسے کبھی مجھے کسی نے نہیں دیے، اس مداح نے گلدستے کے ساتھ نوٹ میں لکھا تھا کہ ’آپ بہت خوبصورت ہیں اور آپ جیسی ہیں ہمیشہ ویسی ہی رہیے گا۔‘

زباب رانا نے کہا کہ میں واقعی چاہتی تھی کہ وہ شخص مجھ سے ملاقات کرے کیونکہ یہ سب سے پیارا تحفہ تھا جو کسی نے مجھے دیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں زباب رانا نے کہا کہ ’مداحوں کی جانب سے شادی کے بہت پیغام آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔‘

زباب رانا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عرصے میں شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے۔

زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ بھڑاس‘، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rdqWtLO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو