کراچی: ایف آئی اے نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کو امریکا جانے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے نے سابق وی سی بہاولپور یونیورسٹی کو امریکا جانے سے روکا، سابق وی سی نے 2 روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے امریکا جانے کی کوشش کی۔
ایف آئی اے کے سینئر افسران کی جانب سے سابق وائس چانسلر بہاولپور یونیورسٹی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی ہدایت کے پیش نظر انہیں مبینہ نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات کے تناظر میں آف لوڈ کیا گیا۔
ڈاکٹر اطہر محبوب 25 جولائی 2023 کو بطور وائس چانسلر بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔
The post بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل؛ سابق وی سی امریکا جانے والی پرواز سے آف لوڈ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2518794/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box