تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 21 August 2023

سانپ نما اس خوفناک غار کا کیا راز ہے ؟ حیرت انگیز انکشاف

سوشل میڈیا پر ان دنوں اس سانپ نما غار کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن کے بارے میں کئی عجیب و غریب عقائد پائے جاتے ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد آپ کے لیے ایک لمحے کے لیے اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔

اگر آپ کسی پرانے کھنڈر یا غار کے اندر جانا چاہتے ہیں تو اس بات کا خدشہ ضرور ہوتا ہے کہ برسوں سے سنسان پڑی اس جگہ پر سانپ جیسی خطرناک مخلوق موجود ہو سکتی ہے۔

لیکن آج کل ٹوئٹر پر غار کی جو تصاویر وائرل ہو رہی ہیں یہ آپ کے تصور سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ غار کے اندر سانپ ہوگا یا نہیں لیکن غار کو دیکھ کر آپ اپنے سامنے ایک بہت بڑے اور خوفناک ایناکونڈا کی موجودگی ضرور محسوس کریں گے۔

دی ایکسپلین نامی ٹوئٹر ہینڈل نے تھائی لینڈ میں موجود اس حیرت انگیز غار کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں دیکھ کر پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوگا کہ ایک دیوہیکل ایناکونڈا جیسا سانپ آپ کے سامنے آگیا ہے۔

غار کا نہ صرف منہ ایک بڑے سانپ کی طرح ہے بلکہ اس کے ارد گرد موجود پتھروں کا نمونہ بھی سانپ کی کُھردری کھال جیسا ہے، ٹوئٹر صارف کے مطابق یہ غار تھائی لینڈ میں واقع ہے۔ غار کی ان تصاویر کو اب تک 452.2ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

غار کے بارے میں عقیدہ

یہ غار تھائی لینڈ کے شمال مشرقی حصے میں بوینگ کان صوبے میں واقع ہے جو واقعی دیکھنے میں ایک بہت بڑے سانپ کی طرح لگتی ہے۔ اس کی خصوصی بناوٹ کی وجہ سے اس غار سے مختلف کہانیاں بھی منسوب ہیں۔

ایک کہانی یا عقیدے کے مطابق مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ اس غار کی وجہ سے ان کے علاقے میں کافی بارش ہوتی ہے، اس وجہ سے لوگ یہاں اس غار کو مبارک سمجھتے ہیں تاہم یہ سب صرف افسانے ہیں،ان کا کہیں سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SoNdHkV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو