تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 26 August 2023

ورلڈ بلائنڈ گیمز، پاکستان نے بھارت کو ہرا کر کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، قومی بلائنڈ ٹیم نے ہدف 15ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد سلمان نے 48 رنز بنائے، بدر منیر 41 اور نثار علی 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز میں قومی ٹیم ناقابل شکست رہی، پاکستان نے ایونٹ میں بھارت، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو شکست دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل گروپ مرحلےمیں بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RDQxhG6
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو