بھارت میں خاتون نے پڑوسی کے کتے پر تیزاب پھینک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے ملاڈ مالوانی میں 35 سالہ خاتون نے بلی کا پیچھا کرنے پر پڑوسی کے کتے پر تیزاب پھینکا، خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو کتے پر تیزاب پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کتے کو درد سے چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے خاتون کو جانوروں پر ظلم کی روک تھام ایکٹ 1960 کے تحت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ براونی نامی کتا اس کی بلی کے ساتھ کھیلتا رہتا تھا اس نے کتے کے مالک کو بلی سے دور رکھنے کا کہا تھا لیکن مالک نے میری ایک نہ سنی۔
मुंबई में एक 35 वर्षीय महिला ने कुत्ते पर एसिड फेंका, जिसका वीडियो सोशल मीडिया पर वायरल। pic.twitter.com/6qIvDaffv1
— Priya singh (@priyarajputlive) August 18, 2023
خاتون کا کہنا تھا کہ کتے کی مالک کی جانب سے میری بات نظر انداز کیے جانے پر اس پر تیزاب پھینکا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پالتوں کتوں کی لڑائی میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اندور میں 28 سالہ نوجوان راہول چہل قدمی کیلیے نکلا تو راستے میں اس کے اور پڑوسی راجپال کے پالتو کتے آپس میں لڑ پڑے جس پر ملزم سیخ پا ہوگیا۔
راجپال نجی بینک میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا ہے۔ ملزم نے پہلے مقتول سے جھگڑا کیا اور پھر گھر کی بالکنی سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں راہول اور 35 سالہ ومل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس نے ملزم راجپال کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RkTL91g
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box