تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 31 August 2023

کراچی، گلشن اقبال میں لوگوں کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لوگوں کو گاڑی سے کچلنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ کا بتانا ہے کہ ملزم کو گلشن اقبال بلاک 7 سے گرفتار کیا گیا، ملزم معاویہ کی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

ملزم نے گلشن اقبال میں پارک کے باہر کھڑے افراد کو کچلا تھا۔

واضح رہے کہ واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم قانون کا طالب علم ہے جبکہ حادثے میں بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

ملزم ٹھیلوں، موٹر سائیکلوں اور کئی افراد کو روندتا ہوا فرار ہوگیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Mt4y1Y
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو