تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 20 August 2023

محکمہ تعلیم سندھ نے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا

سکھر : سندھ کے سرکاری اسکولوں میں تاحال درسی کتابیں فراہم نہیں کی گئیں، جس کے سبب تدریسی عمل تاحال تاخیر کا شکار ہے جس کے سبب سیکڑوں طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ جاتے جاتے بچوں کی تعلیم کا بڑا نقصان کرگئی، سرکاری تعلیمی اداروں میں درسی کتابیں تاحال نہ پہنچ سکیں، بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اور محکمہ تعلیم کی مجرمانہ غفلت کے باعث صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کتابوں کی عدم فراہمی کے باعث غیر یقینی کی صورتحال جوں کی توں ہے، جس کے سبب تدریسی عمل شروع نہ ہوسکا۔

کتابوں کے نہ ہونے کے باعث سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔

،موسم گرما کی چھٹیوں کا وقفہ ملنے کے باوجود کتابیں سرکاری تعلیمی اداروں تک نہ پہنچ سکیں، سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

چند روز قبل سندھ ٹیچرز کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے سابق وزیر اعلی سندھ اور چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو درخواست بھی لکھی گئی مگر اس کا نتیجہ بھی صفر رہا۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں تدریسی کتب کی فراہمی کو یقینی بنانا متعلقہ حکام کیلئے اولین ترجیح ہونا چاہیے تھا مگر محکمہ تعلیم کے افسران خواب خرگوش کے مزے لیتے چلے گئے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7gWiNka
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو