تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 9 September 2023

فٹبال کے 6 کھلاڑی اغوا

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی جانی بیڑی کے مقام سے فٹبال کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا ہےجن کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی جانی بیڑی کے مقام سے فٹبال کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا ہے جن کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی جانی بیڑی کے مقام سے فٹبال کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا ہے لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے کچھی کینال کے مقام پر کھلاڑیوں اغوا کیا گیا۔

مغوی کھلاڑیوں میں عامر ولد ذاکر حسن، فیصل ولد حنیف، سہیل احمد ولد عمر بخش، یاسر ولد امیر بخش، شیراز ولد داد محمّد اور بابر ولد ڈوٹا شامل ہیں۔

واقعے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے کہا کہ تمام کھلاڑی آل پاکستان چیف منسٹر فٹبال گولڈ کپ کھیلنے جا رہے تھے، جس میں 18 لڑکے شامل تھے باقی کھلاڑیوں کو چھوڑ کر صرف 6 کھلاڑیوں کو ساتھ لے گئے اس حوالے سے تمام سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہیں۔ کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی اور انہیں جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

نگراں صوبائی وزیر کھیل نوبزادہ جمال خان رئیسانی نے 6 فٹ بالرز کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کر کے واقعے کی معلومات حاصل کیں اور کھلاڑیوں کی جلد اور باحفاظت بازیابی یقینی بنانے بنانے کی ہدایت کی ہے جب کہ نگراں وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے نوجوان کھلاڑیوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دریں اثنا نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فٹبال  کھلاڑیوں کو اغوا کیا ہے۔ ان کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ایف سی، ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور لیویز ٹیمیں کھلاڑیوں کو تلاش کر رہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے آپریشن پلان کر رہے ہیں تاہم معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اس کی تفصیلات شیئر نہیں کرسکتا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HNRurZU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو