شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینیس ٹیسا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جینیس ٹیسا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ رنگ کے لباس میں پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جینیس ٹیسا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے دل کی ایموجی کا استعمال کیا۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ بہت خوبصورت ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’آپ کی آنکھیں بہت پیاری ہیں۔‘
واضح رہے کہ جینیس ٹیسا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے گاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ جینیس ٹیسا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں اشنا شاہ کی چھوٹی بہن ’زویا‘ کا کردار نبھایا تھا۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے جبکہ دیگر کاسٹ میں فیروز خان، اشنا شاہ، عائشہ عمر، صبا فیصل، حنا رضوی، اسرا غزل، جاوید شیخ، دانیہ انور اور عمران اشرف شامل تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/U8haSfd
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box