تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 26 September 2023

رانی مکھرجی ویڈیو شیئر کرکے تنقید کا نشانہ بن گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرکے تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

بالی ووڈ کی 90 کی دہائی کے معروف اداکارہ رانی مکھرجی انڈسٹری کی چند اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے شاندار اداکاری کی بدولت بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا۔

رانی مکھرجی ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے تینوں خانز شاہ رخ، عامر اور سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

تاہم فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رانی مکھرجی نے گزشتہ دنوں ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

رانی کی ویڈیو کو لاکھوں مداحوں نے پسند کیا اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے لیکن کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر تنقید کی اور انہیں ’بوڑھا‘ کہا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر کہا کہ ’رانی نے اپنی چمک کھو دی ہے اور وہ بوڑھی ہوگئی ہیں۔‘

واضح رہے کہ آخری بار رانی مکھرجی جو ڈرانہ فلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ میں دیکھا گیا تھا۔

مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے بھارتی جوڑے کی سچی کہانی پر مبنی تھی جس کے بچوں کو 2011 میں ناروے کے چائلڈ ویلفیئر حکام نے چھین لیا تھا۔

’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ رواں سال مارچ میں سنیما گھروں کی زینت بنی تھی اور اسے ناظرین اور ناقدین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vTpPEUM
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو