تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 3 September 2023

طیارے میں نابینا خاتون کے ساتھ کیا ہوا، ویڈیو وائرل

دہلی : بھارتی ائیر لائن وستارا کو طیارے میں نابینا خاتون مسافر سے ناروا سلوک کرنے پر اس کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی شہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں وستارا ائیر لائن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے میری نابینا والدہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا جس کی وجہ سے انہیں شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑا۔

انسٹاگرام ویڈیو میں آیوش کیجریوال نامی شخص نے کہا کہ آپ میری نابینا والدہ کو اس طرح خطرے میں کیسے ڈال سکتے ہیں؟ کیا آپ ان معذور مسافروں کی دیکھ بھال کے ذمہ دار نہیں ہیں جو سفر کے دوران آپ کی نگرانی اور مدد سے محروم رہ جاتے ہیں؟

اس شخص نے دعویٰ کیا کہ وسٹارا ایئر لائن انتظامیہ نے خالی طیارے کے اندر میری نابینا ماں کو اکیلا چھوڑ دیا تھا اور کافی دیر بعد جب طیارے کی صفائی کرنے والا عملہ وہاں پہنچا تو انہوں نے طیارے سے اترنے میں ان کی مدد کی۔

آیوش کیجریوال کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی نابینا ماں کو دہلی سے کولکتہ کی پرواز میں سوار کروایا تھا اور انہیں بحفاظت منزل پر پہچانے کیلئے علیحدہ سے معاوضے کی ادائیگی بھی کی تھی۔

جس کا مطلب یہ تھا کہ ایئرلائن میری والدہ کو بورڈنگ سے لے کر سفر کے دوران مدد فراہم کرے گی اور ان کے سامان کی بھی حفاظت کرے گی جب تک کہ کوئی انہیں ایئرپورٹ لینے نہ آئے، یعنی ایئر لائن کا عملہ پورے سفر میں ان کی مدد کرنے کا پابند تھا۔

نابینا اور ضعیف خاتون سے اس ناروا امتیازی سلوک پر صارفین کی بڑی تعداد نے مذکورہ ائیر لائن پر کڑی تنقید کی، معاملے کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے وستارا ائیر لائن نے فوری طور پر معذرت نامہ جاری کیا، ائیر لائن نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان وستارا ایئر لائن نے کیجریوال کی پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ آپ کے اس حالیہ تجربے کے بارے میں جان کر ہمیں بہت افسوس ہے، میں ہم خود کو ایک بہترین سروس کے معیار پر فائز کرتے ہیں اسی لیے یہ سن کر ہمیں بھی پریشان ہوئی ہے کہ ہم آپ کی توقعات پر پورا نہیں اترسکے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور ان کی حفاظت ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔ براہ کرم ہمیں کیس کا حوالہ نمبر اور بکنگ کی تفصیلات روانہ کریں، شکریہ۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vD4LPxK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو