شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ساڑھی پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے ساڑھی کے ساتھ سلور جھمکے اور انگوٹھی بھی پہن رکھی ہیں۔
ہانیہ عامر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد دس ملین سے زائد ہے اور ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ نے اس سے قبل بھی سیاحتی مقام اسکردو سے تصاویر اور ویڈیو شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھایا تھا جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں وہاج علی موجود تھے۔
ہانیہ عامر اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، دیگر کاسٹ میں فرحان سعید، حرا خان، صبا حمید، ثمینہ احمد ودیگر شامل تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TfFK6EZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box