راجکوٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی کے ڈانس پر اسٹیو اسمتھ کا ردعمل آگیا۔
راجکوٹ میں کینگروز اور میزبان کے درمیان تیسرا میچ کافی گرم موسم میں کھیلا گیا جس کی وجہ سے بیٹنگ کے دوران اسٹیون اسمتھ کو بریک لینا پڑا، گراؤنڈ میں ان کے لیے کرسی بھی منگوائی گئی جس پر ان کے بیٹھنے اور برف سے سر کے مساج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ اننگز کے 28 ویں اوور کے بعد پیش آیا جب آسٹریلوی بیٹر گرمی سے نڈھال دکھائی دیے جب کہ اس دوران بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی میدان میں ڈانس کرتے دکھائی دیے۔
’اب اسٹیو اسمتھ نے بھی انسٹا اسٹوری پر ویرات کوہلی کے ڈانس کی تعریف کی اور مسکرانے کی ایموجی بھی بنائی۔‘
واضح رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی جبکہ کینگروز نے تیسرے میچ میں 66 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے تھے، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
مچل مارش نے 96 رنز کی اننگز کھیلی، اسٹیو اسمتھ نے 74 اور مارنوس لبوشین نے 72 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
Australia salvage a win in the third ODI with a clinical all-round display #INDvAUS : https://t.co/VFCXdpO74l pic.twitter.com/JvhaorkL8U
— ICC (@ICC) September 27, 2023
بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کلدیپ یادیو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ویرات کوہلی اور روہت شرما کی نصف سنچریاں بھی بھارت کو کامیابی نہ دلوا سکی تھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/byJ30S6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box