شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شازیل شوکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بھارتی گانے پر پرفارم کرتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماریا‘ کو آپ جلد دیکھیں گے۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
شازیل شوکت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے پنجابی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ شازیل شوکت نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں شانزے کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے میں وہ عدیل چوہدری اور علی انصاری کی بہن بنی تھیں۔
اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’رمشا‘ کا کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں رئید عالم، عالیہ علی، عمران اسلم، زین بیگ، انمول بلوچ ودیگر شامل تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZbeU3RT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box