ایکسپینڈیبلز فور کے پروڈیوسر فرنچائز میں نئے اداکاروں کے شمولیت پر کافی خوش ہیں۔ میگن فوکس اور ففٹی سینٹ جیسے اداکار حال ہی میں فرنچائز کا حصہ بنے ہیں۔
پروڈیوسر کیون کنگ ٹیمپلٹن فلم میں کچھ نئے چہروں کو شامل کرنا چاہتے تھے جس کے بعد دونوں اداکار ایکشن سیریز کی تازہ ترین فلم میں ایکشن لیجنڈ سلویسٹر اسٹالون اور جیسن اسٹیتھم کے ساتھ جلوہ گر ہوئے۔
کیون کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہر فلم میں مختلف کردار ہوتے ہیں اور انھیں تازہ دم کرنے اور فلم بینوں کو پیش کرنے کے لیے کسے نئے تجربے سے گزرنا پڑتا ہے۔
پروڈیوسر نے کہا کہ آپ کو فلم میں نئے کردار ڈالنا ہوتے ہیں لیکن ان کرداروں کا فٹ ہونا ضروری ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم نے صحیح کرداروں کا انتخاب کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ کرسمس پر مرکوز فلم تھی، ہمیں جیسن کو شکست خوردہ دکھانے کی ضرورت تھی، اس لیے میگن کو اس میں کاسٹ کیا گیا۔ ہم نے سوچا کہ ان دونوں کے درمیان کیمسٹری بالکل ٹھیک رہے گی۔
کیون نے ففٹی سینٹ کی شمولیت کے حوالے سے کہا کہ ان کی شمولیت سے فلم میں نئی جان آگئی ہے کیوں کہ آپ ہر بار ٹائرز نہیں بناتے بلکہ انھیں پالش کرتے ہیں اور اسے ایک نیا کوٹ دیتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hwHUlaj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box