اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ کا ٹیسرا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں اداکار علی انصاری (معید)، زویا ناصر (ابیرا)، ماریا ملک، ندا ممتاز، خالد انعم ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
دل ہی تو ہے کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض کاشف بٹ اور دانش بہلم نے انجام دیے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی علی انصاری، زویا ناصر اور ماریا ملک کے گرد گھومتی ہے۔
تیسرے ٹیزر میں ماریا ملک کو دکھایا گیا ہے، علی انصاری، زویا ناصر سے محبت کرتے ہیں لیکن ماریا ملک بھی ان سے پیار کرتی ہیں۔
علی انصاری، ماریا ملک سے کہتے ہیں کہ ’میں جب بھی اپنی آنکھیں بند کرتا ہوں تو ابیرا کا چہرہ نظر آتا ہے۔‘ وہ ان سے کہتے ہیں کہ اب تم اپنی آنکھیں بند کرو تمہیں کس کا چہرہ نظر آتا ہے۔‘
ماریا ملک جب اپنی آنکھیں بند کرتی ہیں تو انہیں علی انصاری دکھائی دیتے ہیں۔‘
وہ کہتے ہیں کہ دیکھا تمہیں جو دکھائی دیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہیں اس سے محبت ہوچکی ہے۔۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OXL3vjd
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box