تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 19 September 2023

انتخابات کی غیریقینی صورتحال کے خاتمہ کے لیے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

ملک میں انتخابات سے متعلق غیریقینی صورتحال کے خاتمہ کے لیے الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انتخابات کا قبل ازوقت شیڈول جاری کرنے پرغور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ انتخابات کا قبل ازوقت شیڈول جاری کرنے پرغور شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے شیڈول کے اِجرا پر الیکشن کمیشن میں مشاورت جاری ہے۔

اس وقت ملک میں انتخابات سے متعلق جو غیریقینی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے اس کے خاتمہ کے لیے الیکشن کمیشن نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈول رواں ماہ جاری کے جانے کا امکان ہے، شیڈول میں انتخابات کی تاریخ جنوری2024 کے آخری ہفتے سے لی جائے گی،

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول کےاعلان سےغیریقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگا، مجوزہ انتخابی شیڈول الیکشن کمیشن کوبھجوا دیا گیا ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل دسمبر سے شروع ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5bQVyun
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو