تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 6 October 2023

اسٹیٹ ایجنسی پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کامعاملہ، ملزم ظریف خان گرفتار

کراچی:ملیر سومار گوٹھ میں اسٹیٹ ایجنسی پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اجرتی قاتلوں کو لانے والے ملزم ظریف خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق ایس ایس پی ملیر انویسٹی گیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا جمرود سے 2 اجرتی قاتلوں کو کراچی لایا گیا تھا، اجرتی قاتلوں کو علی رضا اور اس کے والد زوار کھوکھر کی سپاری دی گئی۔

ایس ایس پی زاہدہ پروین نے بتایا کہ علی رضا کھوکھر واقعے سے 5 منٹ پہلے اسٹیٹ ایجنسی سے نکل گیا تھا، قاتلوں نے اطہر گل جوکھیو کو علی رضا سمجھ کرقتل کیا۔

علی رضا کھوکھر پر ڈھائی سال قبل بشیر آفریدی کے قتل کاالزام تھا،جبکہ قتل کیس میں علی رضا کھوکھر بری ہوگیا تھا، مقتول کا باپ موسیٰ خان بیٹے کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اجرتی قاتل لایا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق موسیٰ خان کا داماد ظریف 10 ستمبر کو دونوں قاتلوں کو کراچی لایا، جمرود سے اجرتی قاتل حاجی اکبر اور طارق آفریدی کراچی پہنچے تھے، موسیٰ خان، اسکے بیٹے شبیر اور دونوں اجرتی قاتلوں کی تلاش جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8Ah4zGN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو