بھارتی شخص نے ایمریٹس گرینڈ جیک پاٹ جیت لیا، آئندہ 25 سالوں میں اسے ہر ماہ کتنی رقم ملے گی آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔
تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے پراجیکٹ مینیجر، میگیش کمار نٹراجن نے پہلے گلوبل گرینڈ پرائز کا انعام جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے وہ متحدہ عرب امارات سے باہر FAST5 ریفل ڈرا کے پہلے فاتح ہیں۔
اس واقعے کے بعد 49 سالہ پروجیکٹ مینیجر کی زندگی چند لمحوں میں بدل گئی ہے کیوں کہ وہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے گلوبل ریفل ڈرا کے پہلے فاتح بنے ہیں۔ میگیش ایمریٹس ڈرا کے FAST5 گرینڈ پرائز کے فاتح بننے کے بعد کافی خوش ہیں۔
میگیش کو اگلے 25 سالوں تک ہر ماہ 25 ہزار درہم (تقریباً 5.6 لاکھ بھارتی روپے) ملیں گے، جس سے دو بچوں کے باپ کی قسمت میں ڈرامائی تبدیلی آئے گی۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اور اپنی تعلیم کے دوران بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔ میری تعلیم مکمل کرنے میں بھی کئی لوگوں نے میری مدد کی۔ اب مجھے موقع ملا ہے کہ معاشرے کی مدد کروں۔
تمل ناڈو کے پروجیکٹ مینیجر کا خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ معاشرے میں میرا تعاون ضرورت مند لوگوں تک پہنچے۔
میگیش نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ امبور میں گزارا ہے، تاہم 2019 سے 2023 کے دوران انھوں نے سعودی عرب میں چار سال تک خدمات انجام دیں۔
یہ سفر ان کی قسمت میں غیر معمولی تبدیلی کا سبب بن گیا کیونکہ وہ دبئی میں بھی کچھ عرصے کے لیے ٹھہرے تھے جس کی وجہ سے وہ خلیجی شہر کے مقبول ڈراز کا حصہ بنے اور فاتح بن گئے۔
لوگوں کی زندگی کو پلک جھپکتے میں بدلتے دیکھ کر نٹراجن نے ایمریٹس ڈرا میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم انھوں نے اپنے خوابوں میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اتنا بڑا انعام جیت جائیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8UNyOD9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box