کراچی کے علاقے سرجانی میں فائرنگ سے تین سالہ بچی کو قتل اور بچی کی والدہ کو زخمی کرنے والی سگی ماں اور بھائی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں 28 ستمبر کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں تین سالہ بچی جنت کو فائرنگ کر کے قتل اور اس کی ماں میرب کو زخمی کیا گیا تھا۔
پولیس نے تحقیقات کی تو پتہ چلا واقعے میں زخمی خاتون کا ساگا بھائی عادل اور والدہ فرزانہ بھی ملوث ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک اور رشتہ دار کو بھی گرفتار میں کیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FZp7Rwy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box