تین روز قبل فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر تباہ کن حملے کے بعد انٹرنیشنل ائیر لائنز کے بعد عالمی کمپنیوں نے بھی کام معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں انٹرنیشنل ایئر لائنز، بینک اور آئل کمپنیوں نے آپریشنز روک دئیے اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت سے متعلق اجلاس منسوخ کردیا گیا۔
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان فوجی جھڑپوں کے بعد اسرائیل میں موجود کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے عارضی طور پر اپنے کام بند کر دیے ہیں اور ملازمین کو (ورک فرام ہوم) گھر سے کام کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں نے جنگ کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے حالیہ اقدامات کئے۔
تیل اور گیس پیدا کرنے والی دوسری بڑی کمپنی شیورون کے ایک ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی وزارت توانائی کو ملک کے شمالی ساحل پر واقع تمر قدرتی گیس فیلڈ کو بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایک ذریعہ نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکی بینک جے پی مورگن چیس نے اسرائیل میں 200 ملازمین کو گھر سے کام کرنے کو کہ دیا ہے۔ گولڈمین سیکس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تل ابیب میں بینک کے دفتر میں موجود ملازمین کو بھی گھر سے کام کرنے کو کہا گیا ہے۔
بلومبرگ نیوز کے مطابق مورگن سٹینلے نے اسرائیل میں اپنے ملازمین کو اگلے کچھ عرصہ گھر سے کام کرنے کو کہ دیا ہے۔
بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کی ملکیت اڈانی پورٹس جو شمالی اسرائیل میں حیفا بندرگاہ کو چلاتی ہے نے کہا ہے کہ وہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کام جاری رکھنے کا منصوبہ ہے۔
مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر گرافکس میں استعمال ہونے والی چپس بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’’این ویڈیا‘‘نے کہا ہے کہ اس نے اگلے ہفتے تل ابیب میں ہونے والی مصنوعی ذہانت کے حوالے سے سربراہی اجلاس کو منسوخ کر دیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KFHaQTe
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box