کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کی جان لے لی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اتحاد ٹاؤن ہزار جدہ کالونی کے قریب بھائی نے گھر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کیا، مقتولین شناخت ابراہیم اور شکیلہ کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کرنا چاہتا تھا، مقتول بھائی بیوی کو بچانے کی کوشش کی اور فائرنگ کی زد میں آگیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق سوات سے ہے جبکہ ملزم بھائی اور بھابھی کو قتل کرنے کے بعد گھر میں ہی بیٹھا رہا اہلکار پہنچے تو ملزم نے خود ہی گرفتاری دے دی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5cpgJCl
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box