تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 6 October 2023

’فلک سے شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں کبیر نے فلک سے شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔

ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں ہمایوں اشرف (کبیر)، مومنہ اقبال (فلک، منفی کردار)، دانیہ انور (عالیہ)، مشال خان (نوال)، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’فلک شوہر کی اجازت کے بغیر ڈرامے کی شوٹنگ پر چلی جاتی ہیں جس پر کبیر غصے میں آجاتے ہیں اور فلک سے شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتے ہیں۔

ایک سین میں فلک کہتی ہیں کہ ’نوال آپی کی کال آئی تھی آپ نے چیک لینے سے انکار کردیا۔‘ کبیر کہتے ہیں ’ہاں کیونکہ میں اپنی بیوی کی بہن سے چیک نہیں لینا چاہتا۔‘

فلک کہتی ہیں کہ ’اس میں حرج ہی کیا ہے اگر چیک لے کر مسئلے کا حل ہوجائے گا تو ہمیں اپارٹمنٹ نہیں بیچنا پڑے گا۔‘

کبیر کہتے ہیں کہ ’تم نے نوال سے مدد کا کیوں کہا میں نے تمہیں منع کیا تھا میں نے کبھی کسی کے سامنے پیسے کے لیے ہاتھ نہیں پھیلائے۔‘

وہ مزید کہتے ہیں کہ ’میں ایک نیا گھر کرائے پر نہیں لے سکتا، میرے پاس پیسے نہیں اور نہ ہی میں نوال سے ادھار لوں گا کیونکہ میرے ضمیر کو یہ گورا نہیں ہے۔‘

احسان فراموش میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/V1TP64o
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو