تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 25 October 2023

کرن حق کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کرن حق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن حق نے نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں انگریزی گانے پر جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرن حق نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ اپنے آپ کو ظاہر کریں، اپنے آپ پر اعتماد رکھیں۔ باہر جا کر کامیاب شخصیت کی تلاش نہ کریں اور اس کی نقل بنائیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے ان کے بالوں کی تعریف کی تو دوسرے مداح نے لکھا کہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

کرن حق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

کرن حق نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’روحی‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

میرے ہی رہنا کی دیگر کاسٹ میں ندا ممتاز، شہروز سبزواری، سید جبران، سبحان احمد، فیضان شیخ، اریج محی الدین ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VUcACXl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو