قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کے ایل بی ڈبلیو ریویو میں بال اسٹمپ کو کیسے لگا میری سمجھ سے باہر ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی، 312 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کوئنٹن ڈی کاک کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ڈی آر ایس پر شعیب ملک نے کہا کہ ’جب اسٹیو اسمتھ کو بال پیڈ پر لگا تو ان کی آف اسٹمپ نظر آرہی تھی اور ان کا فرنٹ فٹ جو تھا وہ ہوا میں تھا اور بال ان کے گھٹنے سے اوپر لگا ہے۔
شعیب ملک نے کہا کہ جب آف اسٹمپ نظر آرہی ہے اور بال گھٹنے سے اوپر لگ رہا ہے تو سمجھ نہیں آتی کہ گیند اسٹمپ کو کیسے لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ کی وکٹ پر یقین کرنا مشکل ہے، دوسری بات جب ربادا نے گیند کی تو ایک اینگل بن گیا تھا کہ گیند لیگ اسٹمپ پر جارہی تھی۔
شعیب ملک نے کہا کہ اسپنر کی گیند ٹرن ہوتی ہے وہ اگر اسٹمپ کو ہٹ کرتی تو سمجھ آتا ہے لیکن فاسٹ بولر کی گیند اسٹمپڈ پر جالگنا یہ مجھے سمجھ نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مجھے بہت عجیب سا لگا ہے۔
واضح رہے کہ ربادا کی گیند کی تو لگ ایسا رہا تھا کہ لیگ اسٹمپڈ مس کررہی ہے لیکن ریویو میں گیند حیران کن طور پر لیگ اسٹمپڈ کو ہٹ کرگئی اور اسمتھ آؤٹ ہوگئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vDr0iyG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box