سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے پاکستانی بیٹنگ لائن میں خامی کی نشاندہی کر دی۔
ورلڈکپ کے سب سے بڑے پاک بھارت مقابلے سے قبل اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والے ٹاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے اظہرالدین نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ میں مسئلہ ہے کہ اوپننگ شراکت داری ہی نہیں ہو رہی کیونکہ اوپنرز جلد آؤٹ ہوتے ہیں تو بابر اور رضوان پر بہت دباؤ آجاتا ہے۔
اظہرالدین نے کہا کہ اب بابراعظم اور محمدرضوان کیلئے ہر میچ میں دباؤ لینا مشکل ہو جاتا ہے اگر اوپننگ پارٹنرشپ 50 یا 60 رنز کی ہو گئی تو 300رنز بنانا آسان ہو سکتا ہے۔
پاکستانی بولنگ اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا بالنگ اٹیک بہت اچھا ہے پاکستانی بالنگ اٹیک کسی بھی ٹیم کیخلاف 2 ،3 وکٹ جلد لے سکتا ہے پاکستان بالرز اگر بیچ کے اوورز میں اچھی بالنگ کریں توجیت کا تسلسل بن سکتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے پچھلے 4 ،3 سال اچھا کھیلا مگر بھارت کی ٹیم پرفارمنس میں تھوڑا آگے ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1F3XdnW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box