تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 3 October 2023

محکمہ پاسپورٹ کی عوام کے لیے نئی ہدایت جاری

کراچی : محکمہ پاسپورٹ نے عوام کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی ہیں جس کے تحت پاسپورٹ کے اجرا میں احتیاط اور جانچ پڑتال کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو پاسپورٹس کے اجراء سے متعلق موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاسپورٹ کا وقت پر اجراء مشکل ہوگیا ہے۔

چند شرپسند عناصر مافیا پاسپورٹ کو منفی اور غیر قانونی طور استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے سدباب کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ کا اجراء 21 روز جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 5 روز میں ہوگا۔ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کا اجراء 2 دفتری ایام میں کیا جائے گا۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک جبکہ جمعے کو دوپہر 12بجے تک کھلیں گے۔

محکمہ پاسپورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پاسپورٹ کے اجراء میں تعاون کریں، پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات پر سٹیزن پورٹل میں اپنی شکایات درج کرائیں۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق عوام پاسپورٹ کی شکایت کے لیے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن کے نمبر 051111344777 پر بھی شکایت کرسکتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CsQSimI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو