ڈیوڈ وارنر نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کار ریکارڈ توڑتے ہوئے ورلڈ کپ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
کینگرو اوپنر نے سابق بھارتی بیٹر سچن ٹنڈولکر اور پروٹیز گریٹ اے بی ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑا ہے۔ چنئی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلوی اوپنر عالمی کپ کی تاریخ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
وارنر نے محض 19 اننگز میں اس سنگ میل کو عبور کیا ہے۔ بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 1000 رنز بنانے کے لیے 20 اننگز میں بلے بازی کی تھی۔
سابق لیجنڈ بیٹڑز کو پیچھے چھوڑنے والے ڈیوڈ وارنر نے اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی 19 اننگز میں 60.76 کی اوسط سے تین نصف سنچریوں اور چار نصف سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 1033 رنز بنائے ہیں۔
مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ اور سابق کپتان رکی پونٹنگ کے بعد وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی بیٹربنے ہیں۔
ورلڈ کپ کیریئر کے 31 میچوں میں گلکرسٹ نے 36.16 کی اوسط سے آٹھ نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے 1085 رنز بنائے تھے، رکی پونٹنگ نے 46 میچوں میں 45.86 کی اوسط سے چھ نصف سنچریوں اور پانچ سنچریوں کی مدد سے 1743 رنز بنارکھے ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے عالمی کپ میں ڈیوڈ وارنر 10 میچوں میں 647 رنز اسکور کرتے ہوئے دوسرے ٹاپ اسکورر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AtQknFl
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box