پنجاب حکومت نے اسموگ کی روک تھام کے لیے آج 6 ڈویژنز میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسموگ کی روک تھام کے لیے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن میں اتوار کو مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔
سرگودھا، ملتان اور ساہیوال ڈویژن پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار کو ریسٹورنٹس چار بجے کھولنے کی اجازت ہوگی، فارمیسی، بیکری، کریانہ اسٹورز پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
پیٹرول پمپس، یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والوں کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔
شہریوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننے کی ہدایت کی گی ہے، ریلیف کمشنر نے اس سے قبل مارکیٹیں چار بجے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lH45vGs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box