تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 15 November 2023

کاروں کے شوقین نے 61 برس پرانی فیراری کتنے کروڑ ڈالرز میں خریدی؟

مہنگی گاڑیوں رکھنے کا شوق تو اکثر لوگوں کو ہوتا ہے مگر اسے خریدنے کی استطاعت قدرت کسی کسی کو عنایت کرتی ہے۔ نیوریارک میں فیراری کروڑوں ڈالرز میں فروخت ہوگئی.

امریکی شہر نیویارک میں دنیا کی دوسری مہنگی ترین نیلامی ہوئی جہاں گاڑیوں کے شوقین شخص نے ایک نیلام گھر سے 61 برس پرانی فیراری کار پانچ کروڑ 17 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم کے عوض خرید لی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیلامی میں فروخت ہونے والی دنیا کی دوسری مہنگی ترین کار ہے۔ نیلام گھر نے بتایا کہ پیر کو فروخت ہونے والی فیراری پچھلے 38 برس سے ایک امریکی کولیکٹر کی ملکیت تھی۔

اس سے قبل 2022 میں مرسیڈیز 300 ایس ایل آر اوہلن ہاٹ کوپ 135 ملین یورو میں فروخت ہوئی تھی۔ آج کی شرح مبادلہ کے مطابق اس کی قیمت 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

فیراری کار 250 GTO چند منٹ کی بولی کے بعد ہی فروخت ہو گئی۔ تاہم کمپنی آر ایم سودتھبے نے اس گاڑی کی بولی جیتنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

اٹلی اور سسلی میں کئی برس تک ریسوں میں شامل ہونے کے بعد مذکورہ کار 1960 کی دہائی کے آخر میں امریکا برآمد کی گئی تھی۔

بعدازاں مرمت اور کچھ تبدیلیوں کے ساتھ یہ گاڑی یکے بعد دیگرے کئی افراد کی ملکیت رہی اور بالآخر 1985 میں اوہائیو کے ایک ’شوقین کولیکٹر‘ کی ملکیت بنی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/f5ZDnAx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو