ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے مداح بچے کی جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 213 رنز ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 19 نومبر بروز اتوار کو فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
ٹریوس ہیڈ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوڈ وارنر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اسٹیو اسمتھ 30 رنز بنا کر کوئٹزی کا نشانہ بنے، مارنوس لبوشین کو شمسی نے 18 رنز پر آؤٹ کیا، گلین میکسویل بھی ایک رن پر شمسی کو وکٹ دے بیٹھے۔
جوش انگلس 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور مچل اسٹارک 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور کوئٹزی نے دو وکٹیں حاصل کیں، کیشو مہاراج، ربادا اور ایڈن مرکرام ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
تاہم دوران میچ بچے کی شرٹ اتار کر جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پوچھا کہ اس سے قبل اس طرح کا جشن منانے کا انداز کہاں دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد شرٹ اتار کر پویلین میں جیت کا جشن منایا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/egV0f9t
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box