تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 23 November 2023

پرکاش راش بڑی مشکل میں پھنس گئے

بھارتی فلموں میں معروف اداکار و پروڈیوسر پرکاش راج کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 100 کروڑ کلب کی منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پرکاش راج کو ریاست تامل ناڈو کے شہر تیروچیراپلی میں قائم ایک جیولری گروپ کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کے کیس سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

پراناوو جیولرز نامی اس کمپنی کے دفتر پر تین روز قبل چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے بھاری رقم اور سونے کے زیورات قبضے میں لیے گئے تھے، جس کے بعد پرکاش راج کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔

58 سالہ پرکاش راج جو اس کمپنی کے برانڈ ایمبسڈر ہیں وہ متعدد ہندی اور ساؤتھ کی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

وہ بی جے پی کے ناقد اور کھلے عام تنقید کرتے ہیں، اب انہیں چنئی میں آئندہ ہفتے وفاقی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yAhxZFn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو