تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 12 November 2023

معروف فلم اسٹوڈیو نے ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری کرلی!

والٹر آئزاکسن کی کتاب پر مبنی ایلون مسک پر ایک بایوگرافیکل فلم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے جسے معروف فلم اسٹوڈیو اے ٹوئنٹی فور بنائے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر فلم کی ہدایت کاری کے فرائض مشہور ڈائریکٹر ڈیرن آرونوفسکی انجام دیں گے جب کہ اب تک اسکرین پلے رائٹر کا نام سامنے نہیں آیا۔

اے 24 حقیقی زندگی کی کہانیوں پر فلم بنانے کے لیے معروف ہے، جس نے ’ایکس ماچائنا‘ اور ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ون‘ جیسی پُراثر فلمیں بنائی ہیں۔

اس سے قبل اسٹوڈیو اسٹیو جابز کی زندگی پر بھی فلم بنا چکا ہے جو کہ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اے 24 فلم کے ذریعے سامعین تک حقیقی زندگی کی زبردست کہانیاں لانے کے لیے معروف ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ اسٹوڈیو اے 24 کی جانب سے ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے حقوق حاصل کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر ڈیرن آرونوفسکی اس سے پہلے دی وہیل اور بلیک سوان جیسی فلموں کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔

ایلون مسک کی سوانح حیات پر مبنی والٹر آئزاکسن کی تحریر کردہ کتاب 12 ستمبر 2023 کو شائع کی گئی تھی۔

کتاب کے مطابق 52 سالہ ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا میں ہوئی تھی اور انہیں اپنے والد کے سلوک کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا ہوا۔

یہ فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ اس کی کاسٹ کے حوالے سے ابھی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں کہ کون اس میں ایلون مسک کا کردار ادا کرے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZHtmqyP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو