سابق قومی کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کرنے کی حرکت پر بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کو اچھے لفظوں میں یاد نہیں کیا جائے گا۔
ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں سدیرا کی وکٹ گرنے پر میتھیوز میدان میں آئے، بیٹنگ کیلئے ہیلمٹ پہنا ہی تھا اس کا اسٹریپ ٹوٹ گیا جب انہوں نے دوسرا ہیلمٹ منگوایا تو آنے میں وقت لگ گیا۔
اسی دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے امپائر سے اپیل کردی، امپائر نے سوچ بچار کرکے میتھیوز کو آؤٹ قرار دے دیا، جس کے بعد تجربہ کار سری لنکن کرکٹر اینجلو میتھیوز ‘ٹائم آؤٹ’ قرار پانے والے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے۔
When the English invented cricket in 16th century, they had no idea that South Asians will play in the 21st Century! pic.twitter.com/5G9L7seYaY
— Ashok Swain (@ashoswai) November 6, 2023
ورلڈکپ پلئینگ کنڈیشن کے مطابق وکٹ گرنے کے بعد نئے بیٹر کو دو منٹ کے اندر گیند کھیلنے کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے، میتھیوز ایسا نہ کرسکے تو اُنہیں ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔
View this post on Instagram
تاہم اے آر وائی نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ اس حرکت کے بعد شکیب الحسن کو اچھے لفظوں میں یاد نہیں کیا جائے گا۔
کامران اکمل نے کہا کہ ’بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں بنگلہ دیش میں لیگ کرکٹ کھیل چکا ہوں وہاں امپائر شکیب الحسن سے اتنا ڈرتے ہیں کہ وہ اپیل کرتا ہے تو آؤٹ دے دیتے ہیں چاہیے وہ گیند لیگ سائیڈ مس کررہی ہو۔
سابق کرکٹر اظہر علی نے بھی شکیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر میتھیوز آؤٹ ہو بھی گیا تھا تو شکیب کو اسے واپس بلا لینا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی رول ماڈل ہوتے ہیں لیکن شکیب الحسن ایسے نہیں ہیں اس سے قبل وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں وکٹیں گرا چکے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XgWh0SD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box