تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 12 December 2023

مسافروں کیلیے اچھی خبر، ایک اور ایئرلائن کی پروازیں شروع

ایک اور غیرملکی ایئرلائن نے پاکستان کےلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی تابان  ایئرلائن پاکستان کےلیے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔ تابان  ایئرلائن کی پہلی پرواز مشہد سے کراچی روانہ ہو گی۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری تابان ایر کی پہلی پرواز کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی پرواز میں گورنر سندھ اور ایرانی قونصل جنرل مشہد روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملائیشین ایئر لائن باٹک ایئر اور عراقی ایئر لائن "فلائی بغداد” نھے بھی پاکستان میں اپنے آپریشنز کا آغاز کیا ہے۔

ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے سال2023 ایئرلائن انڈسٹری کے لیے مثبت قرار دے دیا اور کہا ایئرلائن انڈسٹری نے رواں سال 23 ارب ڈالرسے زائد کا خالص منافع کمایا۔
ایاٹا رپورٹ میں کہا ہے کہ ایئرلائن صنعت 2023 میں مکمل بحالی ہوگئی اور عالمی سطح پر اب ایئرلائن انڈسٹری اسی طرح نارمل سطح پر آگئی۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایئرلائن انڈسٹری نے 2023 میں 23ارب ڈالرسے زائد کا خالص منافع کمایا اور آئندہ سال 2024 میں ایئرلائن انڈسٹری کا خالص منافع 25ارب ڈالر تجاوز کر جائے گا۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/x58XB2v
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو