بھارتی ریاست پنجاب میں گھر میں خواتین کے کھانا بنانے کے دوران پریشر ککر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ کے ایکتاوہار علاقے میں پریشر ککر اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب خواتین کچن میں ’ساگ‘ بنا رہی تھیں، حادثے میں خواتین اور بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
واقعہ ساگ بنانے کے دوران پریشر ککر بند کرنے کے کچھ دیر بعد ہی پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین کچن میں کام کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ایک شخص کرسی پر بیٹھا ہے اور قریب ہی بچہ کھیلنے میں مصروف ہے۔
اچانک ہی پریشر ککر پھٹ جاتا ہے اور گھر میں بھاپ بھر جاتی ہے، معجزانہ طور پر فیملی حادثے میں محفوظ رہی۔ ویڈیو میں بچے سمیت خاندان کے چاروں افراد کو دھماکے کی جگہ سے باحفاظت نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
CCTV visuals captured a cooker blast in the kitchen while preparing ‘Saag.’ Luckily, no one got injured and everyone was saved. #Patiala #Punjab pic.twitter.com/DHwirQoGXx
— Gagandeep Singh (@Gagan4344) December 13, 2023
واضح رہے کہ ماضی میں بھی پریشر ککر دھماکے سے پھٹنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XzCyerA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box