تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 16 December 2023

عرفان آخری ایام میں خود کو لوری سناتے تھے! وشال بھردواج کا انکشاف

بالی وڈ ہدایت کار وشال بھردواج نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان خان زندگی کے آخری ایام میں اپنے درد کو کم کرنے کے لیے خود اپنے آپ کو لوری سناتے تھے۔

عرفان خان کے 2020 میں اس دارفانی سے کوچ کرجانے تک وہ اور وشال ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست اور رابطے میں تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران وشال بھردواج نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس عرفان خان کے آخری دنوں کی وائس ریکارڈنگ موجود ہے۔

معروف ہدایت کار نے کہا کہ میرے پاس اب بھی ان کی ریکارڈنگ موجود ہے۔ اپنے آخری دنوں میں، وہ بہت زیادہ تکلیف میں رہے ہونگے، اس لیے وہ سو نہیں سکتے تھے۔

وشال نے بتایا کہ عرفان خود اپنے آپ کو لوری سناتے تھے اور مجھے وہ ریکارڈنگ بھیجتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ اب آپ کو میری اداکاری کے ساتھ میرا گانا بھی سنا پڑیگا وشال صاحب۔

انھوں نے بتایا کہ عرفان لندن سے میرے ساتھ رابطے میں تھے، میری ان سے بات ہوتی رہتی تھی۔ ہمیں امید تھی کہ وہ واپس ممبئی آکر پھر سے کام کا آغاز کریں گے مگر ایسا نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ دار فانی سے کوچ کرجانے والے اداکار عرفان خان اور معروف ہدایت کار وشال بھردواج نے کافی عرصے ساتھ کام کیا ہے۔ تاہم 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم مقبول کے بعد دنوں کو شہرت ملی۔

اس فلم کے بعد عرفان خان اتنے مشہور ہوئے کہ وہ عالمی سطح کے اداکار بن گئے اور انھوں نے کئی ہالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ وشال نے بھی گزرتے عرصے میں بالی وڈ میں اپنی ہدایت کاری کا لوہا منوالیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qkTZM3L
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو