قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ ہماری بڑی خواہش تھی کہ بڑی ٹیموں کے خلاف اس طرح کی پرفارمنس دیں اور انھیں ہرائیں۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی کامیابی کے بعد پی سی بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کپتان ندا ڈار اور دیگر پلیئرز کی گفتگو کی کلپ شیئر کی ہے۔
کپتان ندا ڈار نے کہا کہ لڑکیوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں کس طرح کرکٹ ہورہی ہے اور اب ہمیں نتائج مل رہے ہیں۔ ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف بھی سیریز جیتی تھی۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو وائٹ واش کریں۔
ندا ڈار نے کہا کہ نمائشی میچز کے بعد ہماری ٹی ٹوئنٹی کے ریکاڈز بہت اچھے ہوئے گئے ہیں۔ ہمارے بولرز نے رینکنگز حاصل کرنا شروع کردی ہیں۔ اب لڑکیوں کا انداز کافی تبدیل ہوگیا ہے۔
A huge moment for us
Watch @aliya_riaz37, @CoolNidadar and @maroof_bismah analyse Pakistan's T20I series win against New Zealand #NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/4FZV0g7677
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2023
انھوں نے کہا کہ یہ بات بھی کافی اہم ہے کہ آپ کے اپنے ملک میں لیگ ہو، جب فارن پلیئرز آپ کے ملک میں آکر کھیلتے ہیں تو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ یہ ہمارے لیے کافی بڑا لمحہ ہے اور ان لڑکیوں کے لیے بھی جو ان میچز کوفالو کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کیویز کے خلات تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے دو مقابلے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DXTWm0v
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box